اللہ نے بخشا ہے شرف تجھ کو یگانہ، حسنین کے نانا

اللہ نے بخشا ہے شرف تجھ کو یگانہ، حسنین کے نانا
اے بانیٔ اسلام، اے سلطانِ زمانہ، حسنین کے نانا!

کہتا ہے یہی آپ کا ہر ایک دیوانہ، حسنین کے نانا!
ایمان کی کشتی کو میری پار لگانا، حسنین کے نانا!

کونین کے ہر ذرّے پہ ہے تیری حکومت، مولا کی بدولت
ہے تیرے تصرّف میں ہی رحمت کا خزانہ، حسنین کے نانا!

دریائے سخاوت ہے تیرا جوش پہ ہر دم، اے رحمتِ عالم!
دو بوند مجھے اُس میں سے لِلّٰہ پلانا، حسنین کے نانا!

پیشانیٔ دل کیوں نہ جھکے اہلِ وِلا کی، مخلوقِ خدا کی
جب مرکزِ الفت ہے درِ شاہِ زمانہ، حسنین کے نانا!

وہ طرزِ سخاوت ہو، شجاعت یا طہارت، یا شوقِ شہادت
ہر وصف میں ممتاز ہے تیرا ہی گھرانہ، حسنین کے نانا!

میں دیکھ لوں اے کاش! کبھی گنبدِ خضریٰ، اے والیِ طیبہ!
اک بار مجھے اپنے مدینے میں بلانا، حسنین کے نانا!

سرکار! کبھی جامِ نظر مجھ کو پلا کر، ہاں خواب میں آ کر
لِلّٰہ میرا سویا ہوا بخت جگانا، حسنین کے نانا!

صدیق نے، فاروق نے، عثمان و علی نے، ہر ایک ولی نے
پایا ہے تیرے در سے طریقت کا خزانہ، حسنین کے نانا!

ایثار و محبت کا ہمیں غوث و رضا نے، اور خواجہ پیا نے
کیا خوب پڑھایا ہے سبق تیرا سہانا، حسنین کے نانا!

ہر بات بگاڑی ہے میری نفس و زباں نے، عصیاں کی خزاں نے
زہرا کے تَصَدُّق میری بگڑی کو بنانا، حسنین کے نانا!

اے آہ! کہ کچھ حُسنِ عمل پاس نہیں ہے، کچھ آس نہیں ہے
طغیانیٔ محشر سے مجھے تم ہی بچانا، حسنین کے نانا!

دنیاۓِ سخن میں اسے پہچان ملی ہے، کیا شان ملی ہے
جب سے لبِ ایوب پہ ہے تیرا ترانہ، حسنین کے نانا!


حسنین کے نانا

اللہ نے بخشا ہے شرف تجھ کو یگانہ، حسنین کے نانا


MORE URDU HINDI NAAT LYRICS

Allah Ne Bakhsha Hai Sharaf Tujhko Yagana Hasnain Ke Nana || अल्लाह ने बख़्शा है शरफ़ तुझ को यगाना हसनैन के नाना!

READ MORE


Hajiyo Aao Shahanshah Ka Rauza Dekho Lyrics || हाजियो ! आओ शहंशाह का रौज़ा देखो

READ MORE


Allah Ne Bakhsha Hai Sharaf Tujhko Yagana Hasnain Ke Nana

READ MORE