حسبی ربی جل اللہ مافی قلبی غیر اللہ

حسبی ربی جل اللہ
مافی قلبی غیر اللہ
نور محمد صل اللہ
لا الٰہ الا اللہ
_____________________

تیرے صدقے میں آقا ﷺ
سارے جہاں کو دین ملا
بے دینوں نے کلمہ پڑھا
لا الٰہ الا اللہ
_____________________
سمت نبیﷺ بوجہل گیا
آقا ﷺ سے اس نے یہ کہا
گر ہو نبی تو بتلاؤ ذرا
میری مٹھی میں ہے کیا
آقا ﷺ کا فرمان ہوا
اور فضل رحمان ہوا
مٹھی سے پتھر بولا
لا الٰہ الا اللہ
_____________________
وہ جو بلال حبشی ہے
سرور دیں کا پیارا ہے
دنیا کے ہر عاشق کی
آنکھوں کا وہ تارا ہے
ظلم ہوئے کتنے اس پر
سینے پر رکھا پتھر
لب پر پھر بھی جاری تھا
لا الٰہ الا اللہ
_____________________
اپنی بہن سے بولے عمر
یہ تو بتا کیا کرتی تھی
میرے آنے سے پہلے
کیا چپکے چپکے پڑھتی تھی
بہن نے جب قرآن پڑھا
سن کے کلام پاک خدا
دل یہ عمر کا بول اٹھا
لا الٰہ الا اللہ
_____________________
دنیا کے انسان سبھی
شرک و بدعت کرتے تھے
رب کے تھے بندے پھر بھی
بت کی عبادت کرتے تھے
بت خانے یوں تھرائے
میرے نبیﷺ جب آئے
کہنے لگی مخلوق خدا
لا الٰہ الا اللہ
_____________________